مزید خبریں

بھارت: ایمبولینس اور ٹرک کے تصادم میں 7افراد ہلاک

لکھنؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش میں ایمبولینس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 7افراد ہلاک ہوگئے ۔ خبررساں اداروں کے مطابق دہلی کے ایمس اسپتال سے مریض کو لے کر پیلی بھیت جانے ایمبولنس نیشنل ہائی وے پر حادثے کا شکار ہوئی۔ ایمبولنس میں سوار مریض سمیت 7افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی بریلی کی پولیس اور امدادی ٹیم نے جائے وقوع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔ حکام نے واقعے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہے۔