مزید خبریں

مومن الحق بنگلا دیش کی ٹیسٹ کپتانی سے مستعفی

ڈھاکا(جسارت نیوز)بنگلا دیشی کرکٹر مومن الحق نے سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں شکست کے بعد ٹیسٹ کپتانی سے استعفی دے دیا، مومن الحق کی قیادت میں بنگلا دیشی ٹیم صرف 3 میچز جیت پائی ہے۔ بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ کے مطابق مومن الحق نے کپتانی کے پریشر کے باعث اپنی خراب بیٹنگ پرفارمنس کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا۔ اکتوبر 2019 میں ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سنبھالنے والے مومن الحق نے 2022 میں 6 ٹیسٹ میچوں میں 16.20 کی اوسط سے 162 رنز بنائے ۔ ان کی قیادت میں ٹیم کو 3 ٹیسٹ میچوں میں فتح اور 12 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دو میچ بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوئے۔ بنگلا دیش نے نیوزی لینڈ کے خلاف ماونٹ مگنوئی ٹیسٹ میں تاریخی فتح سے 2022 کا شاندار آغاز کیا ۔