مزید خبریں

پیپلزپارٹی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی،خرم کریم سومرو

ٹنڈومحمدخان(نمائندہ جسارت) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹنڈومحمدخان کے جنرل سیکرٹری خرم کریم سومرو نے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں مختلف برادریوں کے وفود سے ملاقاتیں کیں اور تمام حلقوں میں متفقہ امیدوار لانے کیلیے مشاورت کی ۔ اس موقع پر خرم کریم سومرو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی اور عوام نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب کیا ، ماضی میں بھی بلدیاتی نمائندوں نے عوام کی خدمت کی اور تمام شہروں و دیہاتوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ، ضلع ٹنڈومحمدخان کے عوام نے ہمیشہ ثابت کیا کہ وہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے ، پیپلز پارٹی نے ماضی میں بھی بلدیاتی انتخابات میں مخالفین کو عبرتناک شکست دی اور آئندہ بھی ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں مخالفین کو عبرتناک شکست دیں گے ، پیپلز پارٹی ضلع ٹنڈومحمدخان سے آئندہ انتخابات میں کلین سوئپ کرے گی۔اس موقع پر حارث صبحپوٹو ، نانا زؤرودیگر بھی موجود تھے۔