مزید خبریں

سندھ کے مسائل کا حل مشترکہ سیاسی جدوجہد میں ہے ،قادر مگسی

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)اس وقت سندھ انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے قوم کو متحد ہوکر سندھ کے خلاف ہونے والی سازشوں کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے ، سندھ کے تمام مسائل کا حل مشترکہ سیاسی جدوجہد میں ہے سندھ کے نوجوان قوم پرست سیاست کا حصہ بنیں اور قومی جدوجہد کو مضبوط کریں۔ ان خیالات کا سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹرقادرمگسی نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سندھ انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے قوم کو متحد ہوکر سندھ کے خلاف ہونے والی سازشوں کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے سندھ کے تمام مسائل کا حل مشترکہ سیاسی جدوجہد میں ہے سندھ کے نوجوان قوم پرست سیاست کا حصہ بنیں اور قومی جدوجہد کو مضبوط کریں۔ انہوںنے کہاکہ سندھ کے خلاف سازشوں میں پی پی بھی حصہ دار رہی ہے حالیہ بحریہ ٹائون کو16ہزار ایکٹر زمین دی گئی ہے سندھ کی زمینوں کا مسلسل سودا کیاجارہاہے جو وطن فروشی ہے ہم سندھ کی ایک انچ کے حق سے بھی دستبرار نہیں ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کے لاڈلے حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے جس کے باعث مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہورہاہے غریب آدمی کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے وڈیرہ شاہی نے نوجوان کو مایوسی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔