مزید خبریں

سیمنٹ کی کھپت میں دس فیصدکی کمی ریکا رڈ

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) ملک میں سیمنٹ کی کھپت میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر10 فیصدکی کمی متوقع ہے۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررزایسوسی ایشن اورٹاپ لائن سیکورٹیز کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2022 سے لے کر مئی 2022 تک کی مدت میں سیمنٹ کی کھپت کاحجم 47.23 ملین ٹن رہنے کاامکان ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سیمنٹ کی کھپت کاحجم 52.22 ملین ٹن ریکارڈکیاگیاتھا۔جاری مالی سال کے پہلے 11ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 4.99 ملین ٹن رہنے کا امکان ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 43 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 8.77 ملین ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔مئی 2022 میں سیمنٹ کی کھپت کا حجم 2.92 ملین ٹن رہنے کاامکان ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 26 فیصدکم ہے، گزشتہ سال مئی میں ملک میں سیمنٹ کی کھپت کاحجم 3.95 ملین ٹن ریکارڈکیاگیاتھا۔