مزید خبریں

Jamaat e islami

ٹیکسٹائل ایگز ی بیشن18 اگست سے شروع ہوگی،عاطف منیر

فیصل آباد (کامرس ڈیسک) ٹیکسٹائل سیکٹرکے حوالے سے چوتھی تین روزہ انٹر نیشنل ٹیکسٹائل ایگز ی بیشن18سے 20اگست تک ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہوگی جس میں ہوم ٹیکسٹائل کے علاوہ ریڈی میڈ گارمنٹس، ہائی اینڈ فیشن گارمنٹس، فیبرکس، یارن، پرسنل پروٹیکٹو ایکوپمنٹس، آرٹ سلک اینڈ سنتھیٹک، ٹاول اور میڈ اپ وغیرہ جیسی مصنوعات کی نمائش ہو گی۔فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر عاطف منیر شیخ نے بتایا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر سے وابستہ فیصل آباد کے تاجر اور صنعتکار ایکسپو سینٹر کراچی میں ہونے والی مذکورہ ایگزی بیشن میں بھر پور شرکت کریں گے۔