مزید خبریں

Jamaat e islami

ایف پی سی سی آئی کا آسان اور فکسڈ ٹیکس نظام کا مطالبہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ایف پی سی سی آئی نے وزیر خزانہ کو ان کے وعدے کی یاد دہانی کرائی ہے کہ وہ ٹیئرون ریٹیلرز کے علاوہ دیگر ریٹیلرز کے لیے فکسڈریٹ کی بنیاد پر آسان ٹیکسیشن نظام متعارف کرائیں گے۔ قائم مقام صدرایف پی سی سی آئی سلیمان چاولہ اور نائب صدر انجینئر ایم اے جبار جنہوں نے بجٹ تجاویز کے حوالے سے وزیر خزانہ کے ساتھ میٹنگ میں شرکت کی تھی نے بھی ریٹیلرز کے لیے ڈاکومنٹیشن کے ذریعے ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کی ضرورت پرزور دیا ہے؛ تا کہ ٹیئرون کے علاوہ ایک فکسڈ ٹیکس کی شرح کی بنیاد پر آسان ٹیکسیشن نظام وضع کیا جا سکے۔سلیمان چاولہ نے چھوٹے ریٹیلرزکے لیے فکسڈ ٹیکس نظام متعارف کروانے کی قابل ستا ئش پیشکش پر وزیر خزانہ کی تعریف کرتے ہوئے احتجاج ، تنازعات اور تضادات پر قابو پانے کے لیے ان کی تجویز کا خیر مقدم کیا ہے ۔