مزید خبریں

Jamaat e islami

ایم ڈی اے کی 1200ایکڑاراضی واہ گزار کرانے کیلیے آپریشن شروع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اینٹی انکروچمنٹ ڈپارٹمنٹ نے 1200 ایکڑ اراضی کو لینڈ مافیا سے خالی کرانے کے لیے آپریشن شروع کردیا ہے اور اب تک 78 ایکڑ زمین کو واہ گزار کرالیا گیا ہے۔ ایم ڈی اے کے ترجمان کے مطابق خالی کرائی گئی اراضی ایم ڈی اے کی تیسر ٹاؤن اسکیم کے الاٹ شدہ تجارتی اور رہائشی پلاٹوں پر مشتمل تھی،جس پر قبضہ ہونے سے اسکیم کے ترقیاتی کام بری طرح متاثر ہورہے تھے تاہم اب اراضی پر لینڈ مافیا کا قبضہ ختم کرانے کے بعد جلد ہی ترقیاتی کام شروع کرادیا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت کی اینٹی انکروچمنٹ پولیس کی مدد سے لینڈ مافیا کے خلاف آپریشن1200 ایکڑ زمین خالی کرانے تک جاری رہے گا۔