مزید خبریں

Jamaat e islami

حسین محنتی ودیگر کی پی ایف یو جے کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی، جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (PFUJ)دستور کے سالانہ انتخابات برائے (2022-24ء )کے لیے نومنتخب صدر محمد نواز رضا،سیکرٹری جنرل اے ایچ خانزادہ سمیت دیگر عہدیداران اور اراکین مجلس عاملہ کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے اور اس امید اور توقع کا اظہار کیا ہے کہ نومنتخب عہدیداران و ممبران آزادی صحافت اور صحافی برادری کی فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔