مزید خبریں

سراج الحق ودیگر کی پی ایف یوجے کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

لاہور(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی سراج الحق، نائب امیر لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے نومنتخب صدر حاجی نواز رضا اور سیکرٹری جنرل ایچ اے خانزادہ کو مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔منصورہ سے جاری بیان میں قائدین جماعت نے پی ایف یو جے (دستور) کے دیگر منتخب اراکین جن میں حامد ریاض ڈوگر، شکیل الرحمن حُر، افسر عمران، مہتاب اشرف خان اور میاں محمد سلیم شاہد شامل ہیں کو بھی دلی مبارک باد دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی آزادی صحافت کی جدوجہد میں صحافیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پی ایف یو جے (دستور) صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔