مزید خبریں

دارالحکو مت کیفمیں پاکستانی سفارت خانہ کھل گیا

اسلام آباد (اے پی پی/ صباح نیوز) یوکرین کے دارالحکومت کیف میں پاکستانی سفارتخانہ کھل گیا جبکہ پاکستان نے یوکرین کی درخواست پر امدادی سامان کی دوسری کھیپ روانہ کردی، ایک سی130 طیارہ 7.5 ٹن سے زیادہ امدادی اشیا لے کر روانہ ہوا جبکہ مزید 7.5 ٹن امدادی سامان 3 جون کو روانہ کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق یوکرین کی درخواست پر حکومت پاکستان یوکرین کے لوگوں کے لیے انسانی امداد بھیج رہی ہے، جس میں ہنگامی ادویات، الیکٹرو میڈیکل آلات، موسم سرما کے بستر اور کھانے کی اشیا شامل ہیں۔