مزید خبریں

مخصوص نشستوں سے متعلق نوٹیفکیشن کا معاملہ سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد/ بورے والا (صباح نیوز) الیکشن کمیشن پاکستان نے پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن کا معاملہ سماعت کے لیے مقرر کردیا، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ تحریک انصاف اور مسلم لیگ(ن) کی درخواستوں پر کل سماعت کرے گا۔ پی ٹی آئی اور ن لیگ کو نوٹسز جاری کردیے گئے۔ علاوہ ازیں الیکشن ٹریبونل نے این اے 162 بورے والا سے لیگی ایم این اے چودھری فقیر احمد آرائیں کے خلاف نااہلی کیلیے دائر پٹیشن خارج کردی، چودھری فقیر احمد آرائیں کے خلاف پی ٹی آئی کی رہنما عائشہ نذیر جٹ نے اثاثے چھپانے کے الزامات کے تحت انتخابی عذرداری دائر کر رکھی تھی۔ اس موقع پر چودھری فقیر احمد کا کہنا تھا کہ الزامات بے بنیاد تھے، الیکشن ٹریبونل نے سرخرو کیا ہے۔