مزید خبریں

مین نیشنل ہائی وے جوگی موڑ پر واٹربورڈ کے عملے کے خلاف احتجاج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل ہائی وے کے اطراف کے مکینوں نے پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج کرتے ہوئے مین نیشنل ہائی وے جوگی موڑ پر واٹربورڈ کے عملے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیدیا ،جس کے باعث بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور ٹریفک جام میں پھنسے لوگوں کی شدید گرمی میں حالت غیر ہو گئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مشتعل مظاہرین کو مذاکرات کے بعد منتشر کرکے ٹریفک کی روانی کو بحال کروایا ۔