مزید خبریں

Jamaat e islami

جامعہ اردو کے ملازمین کے مسائل بلا امتیاز حل کرینگے‘ڈاکٹر اطہر

کراچی (اسٹاف رپورٹر )وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر عطاء نے کہا ہے کہ جامعہ اردو کے ملازمین کے مسائل بلا امتیاز حل کرینگے اور کسی ملازم کی حق تلفی نہیں ہونے دینگے اورحق داروں کوان کا جائز حق ملے گا مگر ہم سب پرلازم ہے کہ قواعدو ضوابط کے مطابق اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے ذمے داریاں نبھائیں اور جامعہ کی ترقی میں اپنا کردار اداکریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے آفس میں انجمن غیر تدریسی ملازمین وفاقی اردو یونیورسٹی( گلشن کیمپس )کے صدر محمد عدنان اختر کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر انجمن غیر تدریسی ملازمین گلشن کیمپس کے صدر عدنان اختر نے کئی برسوں سے زیر التواء ملازمین کے مسائل سے آگاہ کیا اور درپیش مسائل کوبلا امتیاز فوری حل کرنے پر زور دیا ۔