مزید خبریں

اسرائیل کی طر ف ہاتھ بڑھانے والے خیانت دار ہیں‘باقر عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ اسرائیل ایک غاصب صیہونی ریاست ہے جس کے ہاتھ ہزاروں فلسطینی مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔اس نے عالم اسلام کے قبلہ اول پر ناجائز تسلط جما رکھا ہے۔اسرئیل کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھانے والے مسلمان حکمران خیانت کار ہیں۔پاکستان کی سرزمین سے مختلف افراد کے دورہ اسرائیل نے پوری قوم کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ٹی وی سے صحافی احمد قریشی کی برطرفی کافی نہیں بلکہ اس سے دورہ اسرائیل کی مکمل تحقیقات کی جانی چاہیے۔غیر ملکی ادارے پاکستان میں کیا کھیل رہے ہیں اور اس میں کون کون شریک ہے۔