مزید خبریں

کیا ہم سندھ حکومت اور پولیس کو دہشت گرد نظر آرہے ہیں؟ علی زیدی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے پارٹی سیکرٹریٹ انصاف ہائوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25 مئی کو ہمارے پرامن احتجاج کے موقع پر ہم پر ریاستی دہشت گردی کی گئی۔ کراچی میں پولیس نے نہتے لوگوں پر اسٹریٹ فائرنگ کی۔ ہمارے اور ہمارے کارکنان کے گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ گزشتہ رات تک جاری رہا، ہم پر دہشت گردی کی ایف آئی آرز کاٹی گئی ہیں۔ کیا ہم سندھ حکومت اور پولیس کو دہشت گرد نظر آرہے ہیں؟ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے دہشت گرد پکڑنے ہیں تو ناظم جوکھیو کے قاتل کو گرفتار کریں، ام رباب کے والد اور چچا کے قاتلوں کو پکڑیں۔ سندھ میں اتنے جرائم ہورہے ہیں انکے ذمے داروں کو پکڑیں۔ عدالت عظمیٰکے احکامات کے باوجود انہوں نے توہین عدالت کی۔ ہم پرامن تھے، ہیں اور رہیں گے۔ عدالت عظمیٰ کے احکامات کی کھلی خلاف کرتے ہوئے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کروائے جارہے ہیں۔