مزید خبریں

نصرتِ دین اور خواتین

…رحمت

…حلال کھاؤ

امپورٹڈحکومت جلد اپنی سیاسی قبر کھودے گی، شیخ رشید

راولپنڈی (صباح نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ یہ حکومت غیر ملکی دوروں میں اپنی کمپنی کی مشہوری کے علاوہ کچھ نہیں کررہی، 12گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہے، پچھلے ڈیڑھ مہینے سے بلاول پاکستان سے باہر ہے، سازش سے آئی ہوئی حکومت لوگوں کو بیوقوف نہیں بنا سکتی۔انتشار، خلفشارزدہ ایک ووٹ کی حکومت عنقریب اپنی سیاسی قبر خود کھود کررہے گی۔ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ الیکشن کی تاریخ کے سلسلے میں عمران خان عدالت عظمیٰ جا رہے ہیں اور اللہ کو منظور ہوا تو وقت سے پہلے الیکشن ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ سمیت تمام ادارے ملکی سالمیت کے ساتھ ہیں، بجٹ دینا کمال نہیں یہ کوئی اور بھی دے سکتا ہے۔ بجٹ موجودہ یا دوسری حکومت پیش کرے گی یہ سب معاملات زیر غور ہیں۔