مزید خبریں

Jamaat e islami

ناظم جوکھیوقتل کیس میںدہشت گردی کی دفعات ختم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پولیس نے ناظم جوکھیو قتل کیس کاچالان جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں پیش کردیا؎۔پولیس نے کیس میں دہشت گردی کی دفعات ختم کردیں،وکلا کاکہناہے کہ عدالت نے چالان کی منظوری سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا۔پولیس نے جام عبدالکریم سمیت 13 ملزمان کے نام خارج کرنے کی سفارش کر رکھی ہے،انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان کے وکلا کی درخواست پر مقدمے کو سیشن عدالت بھیجا تھا، ملزمان نے مقدمے سے انسداد دہشت گردی کی دفعات خارج کرنے کی درخواست دائر کی تھی، واضح رہے ،کہ پراسیکیوشن، مدعی اور مقتول کی بیوہ کے وکلا نے بھی مقدمہ سیشن کورٹ منتقلی کی حمایت کی تھی۔