مزید خبریں

عمران خان کرکٹ و بیس بال اکیڈمی حیدرآباد میں کٹس تقسیم کی تقریب

حیدرآباد(پرویز شیخ) عمران خان کرکٹ و بیس بال اکیڈمی حیدرآباد میں کرکٹرز میں کٹس تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی صدر آر سی اے حیدرآباد میر سلیمان تالپور تھے جنہوں نے صدر ڈی سی ایحیدرآباد شکیل احمد قریشی، سیکریٹری سندھ بیس بال ایسوسی ایشن و ممبر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن پرویز احمد شیخ، سینیئر کرکٹر جاوید بھٹی، معین جعفری کے ہمراہ کھلاڑیوں میں کٹس تقسیم کیں۔ اس موقع پر اکیڈمی انچارج و سیکریٹری حیدرآباد بیس بال ایسوسی ایشن محی الدین شیخ، اکیڈمی کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر و ہیڈ کوچ عمران خان اور سید عدنان نے مہمانوں کو اجرک کے تحائف پیش کیئے۔ اس موقع پر خطابات میں مہمانوں نے اکیڈمی میں اپنی مدد آپ پر پیش کی جارہی ہیں خدمات کو قابل ستائش قرار دیا اور کرکٹ اور بیس بال کے میدانوں میں یہاں کے کھلاڑیوں کی قومی سطح پر ترسیل کا ہونا کوچز اور انتظامیہ کی کامیابی قرار دیا۔