مزید خبریں

سائلین کو افسران سے ملنے میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے

لاہور ( این این آئی)سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر ِصدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹر زمیں کینٹ اورماڈل ٹاؤن ڈویژنز کی کارکردگی بارے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں دونوں ڈویژنز کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا۔ بلال صدیق کمیانہ نے لاہور پولیس کے مختلف شعبوں کے بہترین کارکردگی کے حامل پولیس آفیشلز کو انعام دینے کا اعلان کرتے ہوئے متعلقہ افسران سے سفارشات طلب کر لیں۔انہوں نے کہا کہ بہترکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ افسران عوام کے مسائل کے حل کیلئے اپنے دروازے کھلے رکھیں تا کہ سائلین کو تھانوں اور دیگر دفاتر میں افسران سے ملنے میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔سی سی پی او لاہور نے منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث سماج دشمن عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لانے اور متعلقہ یونٹس کوبہترین کوارڈینیشن سے منشیات فروشوں کا قلع قمع یقینی بنانے کی ہدایات جاری کرنے کے ساتھ ساتھ موٹرسائیکل چوری اور سنیچنگ میں ملوث گینگزکے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لانے کے بھی احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ افسران چوری اور سنیچنگ کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کریں اور موٹر سائیکل چوری اور سنیچنگ کے ہاٹ سپاٹ ایریاز میں ڈیکائے آپریشنزکئے جائیں۔بلال صدیق کمیانہ نے قتل،ڈکیتی،راہزنی اوردیگر جرائم کے سدباب کیلئے ٹھوس حکمت عملی اپنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ماڈرن پولیسنگ سے کرائم کنٹرول میں مدد مل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کی پولیس فورس ایک رول ماڈل ادارے کے طور پر کام کرے۔