مزید خبریں

سانگھڑ: الیاس انجم نیشنل پریس کلب کا حصہ بن گئے

سانگھڑ (نمائندہ جسارت) سینئر صحافی اے آر وائی نیوز کے ڈسٹرکٹ رپورٹر الیاس انجم نیشنل پریس کلب کاحصہ بن گئے۔ ان کے اعزاز میں صدر این پی سی غلام مصطفی ترین کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں تمام ممبران کی متفقہ رائے سے الیاس انجم کونیشنل پریس کلب کا ممبر منتخب کیا گیا۔ اجلاس کے بعد نو منتخب ممبر الیاس انجم کو ہار پہنا کر خوش آمدید اور مبارکباد دی گئی، الیاس انجم کے اعزاز میں تعارفی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ صدر غلام مصطفی ترین، جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ، سینئر ممبر اشفاق سلہری، سینئر نائب صدرظفر اللہ لغاری ودیگر عہدیداران میں محمد قذافی، محمد سلیم، ملک عمران یوسفزئی و دیگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیاس انجم کی این پی سی میں شمولیت ہمارے لیے باعث فخر ہے، اُن کے تجربے سے این پی سی کلب مزید مضبوط ہوگا۔ الیاس انجم نے نیشنل پریس کلب کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے کہا کہ دلی خوشی محسوس ہو رہی کہ این پی سی کا باقاعدہ حصہ بن گیا ہوں، صحافیوں اور کلب کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کروں گا، کلب کے ممبران نے مجھے جو عزت دی ہے میں ان کا احسان مند ہوں۔ انہوں نے کہا ہمارا کسی بھی صحافی سے اختلاف نہیں، سب صحافی قابل احترام ہیں، کسی بھی صحافی کے ساتھ مسائل ہوں گے تو سب کندھے سے کندھا ملا کر یکجہتی کا مظاہرہ کریں گے۔