مزید خبریں

لاڑکانہ: جیکب آباد پولیس کا ڈکیتوں کے خلاف آپریشن جاری

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ڈی آئی جی پی لاڑکانہ ناصر آفتاب کے احکامات پر جیکب آباد پولیس کا ڈکیتوں کے خلاف آپریشن جاری ۔ سب ڈویژن صدر کے تھانہ مولاداد اور تھانہ بقا محمد کی حدود میں مختلف مقامات پر ایس ایس پی جیکب آباد سید سلیم شاہ کی نگرانی میں پولیس کی بھاری نفری کا آپریشن جاری، دادپور جاگیر کے مختلف مقامات پر 10 لاکھ روپے انعام یافتہ ملزم ستارو جکھرانی اور اس کے دیگر ساتھیوں یارو جکھرانی ، امتو جکھرانی ، ضمیر جکھرانی و دیگر کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے، آپریشن میں بکتر بند گاڑیاں جدید مشینری کے ساتھ جیکب آباد پولیس کی بھاری نفری شامل ہے، آپریشن کے دوران 20 سے زائد مشتبہ افراد کو متعلقہ تھانوں پر منتقل کردیا گیا ہے۔