مزید خبریں

مہنگائی کے خاتمے کیلیے فوری اقدامات کیے جائیں، خالد قادری

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی نائب صدر محمد خالد قادری نے اپنے بیان میں صدر اور وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک میں مہنگائی کے خاتمے کے لیے ایسے خصوصی اور فوری اقدامات کریں جس کے اثرات غریب اور مڈل کلاس طبقہ تک پہنچیں، ملک میں ڈالر کی قیمتوں کو جواز بنا کر موٹر سائیکلوں، روز مرہ کی اشیاء خور و نوش، بجلی اور گیس کے بلوں سمیت کرایوں میں اضافہ کیا گیا، جب ڈالر کی قیمت 300 روپے سے زائد تھی اور اب جب کہ ڈالر کی قیمت 277 روپے ہے تو اس تناسب سے ریلوے ٹرانسپورٹ روز مرہ کی اشیا ء کی قیمتوں میں کمی کیوں واقع نہیں ہوئی؟ اس کی بنیادی وجہ حکومت، وزراء اور بیورو کریٹس کی عدم توجہ اور لاپروائی ہے جس کی وجہ سے کرائم میں بھی بے تحاشا اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور روزانہ ملک بھر میں درجنوں افراد وارداتوں کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے آنے والے مالی سال کے بجٹ میں آئی ایم ایف کی ایماء پر بجلی وگیس کی قیمتوں میں مزید اضافے اور مزید ٹیکسز لگانے سے گریز کیا جائے خود ساختہ مہنگائی کے خاتمے کے لیے ایماندار افسران اور شہر کے معززین پر مشتمل ٹاکس فورس قائم کی۔