مزید خبریں

انگلش پریمیئر لیگ ،آرسنل کی ٹیم 83 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست

کراچی (اسپورٹس رپورٹر):آرسنل کی ٹیم اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلش پریمیئر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر براجمان ہے ، دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی دوسرے جبکہ لیورپول کی ٹیم تیسرے نمبر پر ہے، آرسنل کی ٹیم کے سب سے زیادہ 83 پوائنٹس ہیں، دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم 82 جبکہ لیور پول کی ٹیموں کے 78پوائنٹس ہیں ۔