مزید خبریں

قومی فزیکل ڈس ایبلٹی ٹی20 کرکٹ،ملتان فائنل میں پہنچ گئی

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) ملتان نے کوئٹہ کو 92 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر شاہد آفریدی فائونڈیشن نیشنل فزیکل ڈس ایبلٹی ٹی20 کرکٹ چیمپئن شپ گریڈ ون کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ، کراچی نے حیدرآباد کو شکست دی۔شاہد آفریدی فائونڈیشن اورپاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے راشد لطیف اکیڈمی کرکٹ گرائونڈپر چیمپئن شپ کے تیسرے روزکا پہلا میچ ملتان اور کوئٹہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں ملتان نے 92رنز کے بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کر کے گریڈ ون کے فائنل میں جگہ بنائی۔ملتان نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر189رنز اسکور کئے۔
ماجد حسین نے3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 43،جہانزیب ٹوانہ نے 38،غلام محمد نے6 چوکوں اور2 چھکوں کی مدد سے 37اور زبیر سلیم نے 4 چوکوں اور2 چھکوں کی مدد سے 37رنز بنائے۔مٹھل خان،الس یار،نظام الدین،علی گجیزئی اور وسیم رحمان نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں کوئٹہ کی ٹیم 97رنز بناکر آئوٹ ہو گئی۔نظام الدین 32اور ایاز احمد 20رنز بناکر نمایاں رہے۔محمد آصف نے 3،زبیر سلیم اور محمد عرفان نے 2,2جبکہ محمد حارث،جہانزیب ٹوانہ اور عمیز رحمان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی،مہمان خصوصی اسپورٹس جرنلسٹ شاہد علی خان نے زبیر سلیم کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔دوسرے میچ میں کراچی نے دلچسپ مقابلے کے بعد حیدرآباد کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔حیدرآباد نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں پر 135 رنز ا سکور کیے۔محمد وارث نے 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 40،محمد جبار نے 37اور نعمان نے 23رنز بنائے۔ملک شیر نے تین جبکہ ابو بکر اور عمر فاروق نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں کراچی نے مطلوبہ اسکور 14.3 اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے میچ8 وکٹوں سے جیت لیا۔خورشید علی نے 8 چوکوں کی مدد سے 54،وحید خان نے ناقابل شکست 37اور عمر فاروق نے 24رنز بنائے۔اسامہ نے2و کٹیں حاصل کیں،اس میچ کے پلیئر آف دی میچ ملک شیر قرار دیئے گئے جنہیں سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ثروت علی نے پلیئر آف دی میچ ایوارڈ دیا۔