مزید خبریں

کراچی اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ،تائیکوانڈو فیملی کی پہلی پوزیشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)5ویں کراچی اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ نیشنل کوچنگ سینٹرکراچی میں منعقد ہوئی۔ اسکولوں، بچوں، کیڈٹس، جونیئرز اور سینئرز ایونٹس کے تحت 900 سے زائد کھلاڑیوں نے وزن اور بیلٹ کی مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیا۔ ایونٹ کا اہتمام تائیکوانڈو کراچی نے کیا تھا۔ڈائریکٹر پی ایس بی کراچی مسٹر عمران، صدر سندھ تائیکوانڈو کامران قریشی اور صدر تائیکوانڈو کراچی مسٹر ایم فراز اور ٹی ک وومن ونگ صدر مس منیزہ اکرم افتتاحی دن کے مہمان خصوصی تھے۔کلب ایونٹ، پہلی پوزیشنF.Ks تائیکوانڈو فیملی،دوسری پوزیشن مارخور تائیکوانڈو اکیڈمی ،تیسری پوزیشن، یونیورسل ٹائیگرز اکیڈمی،چوتھی پوزیشن کھوکر تائیکوانڈو اکیڈمی،فیئر پلے ٹرافی راجہ تائیکوانڈو اکیڈمی،ممتاز سیاستدان، سی ای او ایس ٹی اور سابق ایم این اے ریحان ہاشمی، ایس ٹی خواتین ونگ کی صدر ماجدہ حمید اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی تھیں۔ اس موقع پر ڈی ایس او سنٹرل محترمہ ہاجرہ نواب، ڈی ایس او ایسٹ مسٹر اسماعیل شاہ اور کے پی ٹی سپورٹس آفیسر محترمہ نرمینہ علی ، دی ایس اؤ عثمان بھی موجود تھے۔
ریفری اینڈ جج کے فرائض خرّم خان اینڈ خلدون راجہ کی ٹیم نے انجام دیے۔منتظمین میں ثاقب اکرام، نور احمد، فیضان، ریاض، زید، طلحہ، فصیح، خرم، علی ، راحیل ، جاوید ، منیزہ، حنا، سمیرا، اشفاق احمد ، ازمان ، عباد ، خدیجہ ، حذیفا ، اویس ، میراج ، نبیحہ ، ہانیہ ، کامران قمر اور محمد فراز شامل تھے۔اسکولوں کے ایونٹ میں 430سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا جبکہ کلبوں کے ایونٹ میں 465سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔