مزید خبریں

مصنوعی ذہانت (AI) کی مہارت کے لیے سپورٹ دگنی کردی

کراچی (کامرس رپورٹر)گوگل اس بات کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے کہ ہر شخص مصنوعی ذہانت ے فائدہ اٹھا سکے، اور ہم یقین رکھتے ہیں کہ ہنر مندی اس جانب پہلا قدم ہے۔ گوگل نے ایک نئے کورس AI Essentials کا آغاز کیا ہے، جو مستقبل کے لییزیادہ سے زیادہ لوگوں کو مصنوعی ذہانت کی مہارتوں کو حاصل کرنے میں مدد کرے گا،سن 2024 ئمیں گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس کے لیے 45,000 اسکالرشپس فراہم کرے گا، اور فری لانسرز اور خواتین کو ہنر مند بنانے کے لئے دو نئے پروگرام شامل کیے گئے ہیں۔گلوبل 30 سیکنڈ AIE کی تعارفی ویڈیو۔ یہاں ڈاؤن لوڈکریں https://youtu.be/B9zSBDdxnNA Google AI Essentialsہمارا نیا،اپنی رفتار کے مطابق سیکھا جانے والا، آن لائن کورس ہے جو گوگل میں AI کے ماہرین کے ذریعہ پڑھایا جاتا ہے۔ اس کورس کے لیے مصنوعی ذہانت میں پہلے سے کسی تجربے کی ضرورت نہیں ہے، اور اس کو مختلف کرداروں اور صنعتوں میں لوگوں میں پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے، مصنوعی ذہانت میں ضروری مہارت حاصل کرنے اور مختلف AI ٹولز کے ذریعہ عملی تجربہ حاصل کرنے میں مدد فراہم کرنیکی غرض سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔