مزید خبریں

ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنانا ضروری ہے

کراچی (کامرس رپورٹر)نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے پے در پہ سرمایہ کاری وفود کا آنا موجودہ حکومت اور ایس ائی ایف سی کی بڑی کامیابی ہے۔ اگرملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتربنایا جائے توغیرملکی سرمایہ کاروں کو بلانا نہیں پڑے گا بلکہ وہ خود پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے جس سے ملک کی معاشی حالت بہترہونا شروع ہوجائے گی اورمسائل تیزی سے حل ہونا شروع ہوجائیں گے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے وزیراعظم شہبازشریف کو یکے بعد دیگریغیرملکی دورے کرنا پڑرہے ہیں جبکہ ایس آئی ایف سی بھی اس ضمن میں ہر ممکن کوشش کررہی ہے جولائق تحسین ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ اہم پالیسیوں میں باربار تبدیلی نہ کی جائے اورملک میں آئے روز کے بحرانوں کا سلسلہ ختم کیا جائے تاکہ ملکی ساکھ بحال ہوسکے۔