مزید خبریں

پی ایس ایل کا 10واں ایڈیشن 12اپریل کو شروع ہوگا، پی سی بی ترجمان

کراچی (اسپورٹس رپورٹر ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) سیزن 10 کا مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو بھیج دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق زیادہ سے زیادہ10 میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے جبکہ8 میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور ملتان اسٹیڈیم 5,5 میچوں کی میزبانی کرے گا۔ مزید برآں4 میچز نیوٹرل وینیوز پر ہوں گے۔ کراچی میں محدود میچز گزشتہ سیزن میں کرائوڈ ٹرن آئوٹ کی وجہ سے ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے تمام 10 میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔ کراچی کنگز اور پشاور زلمی9,9 میچ کھیلیں گے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز 8,8 میچ فلڈ لائٹس میں کھیلیں گے۔ کراچی میں شیڈول کے پانچوں میچوں کی میزبانی کنگز کرے گی۔قلندرز بھی اپنے آدھے میچ ہوم گرائونڈ پر کھیلے گی۔ گلیڈی ایٹرز اپنے 5 میچ لاہور میں کھیلے گی۔ سلطان اور یونائیٹڈ اپنے اپنے ہوم گرائونڈز یعنی ملتان اور راولپنڈی پر 5,5 مرتبہ ایکشن میں نظر آئیں گے۔ زلمی کے 5 میچز راولپنڈی میں بھی کھیلے جائیں گے۔ مزید یہ کہ ٹیمیں 7 اپریل 2025 کو رپورٹ کریں گی۔ پریکٹس سیشن 11 اپریل تک جاری رہیں گے۔افتتاحی میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان ہفتہ 12 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ اگلے روز پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان راولپنڈی میں 2 میچ کھیلے جائیں گے جبکہ کراچی میں کنگز اور ملتان سلطانز آمنے سامنے ہوں گے۔ راولپنڈی میں میچز کی ابتدائی سیریز 19اپریل کو ختم ہوگی جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میچز 21 کو مکمل ہوں گے۔میچز 22 اپریل سے ملتان اور 24 اپریل سے لاہور میں شروع ہوں گے۔ آخری میچ 4 مئی کو قذافی ا سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کے بعد راولپنڈی4 اور ملتان 2 میچوں کی میزبانی کرے گا۔ 11 سے 14 مئی تک کوئی میچ نہیں ہوگا جس کے بعد 15 مئی کو کوالیفائر نیوٹرل مقام پر کھیلا جائے گا، 16 کو ایلیمینیٹر، 18 کو کوالیفائر 2 اور فائنل 20 مئی کو کھیلا جائے گا۔ پی سی بی نے مجوزہ شیڈول میں نیوٹرل وینیو کے نام ظاہر نہیں کیے ہیں جبکہ امکان ہے کہ یہ انگلینڈ ہی ہوگا۔ یاد رکھیں کہ یہ ان میچوں کا ابتدائی شیڈول ہے جن کا فرنچائزز جائزہ لیں گی اور پی سی بی سے رابطہ کریں گی اور تبدیلیاں ممکن ہیں۔