مزید خبریں

عامر اطلس ورلڈ اسکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے

اسلام آباد۔(اسپورٹس ڈیسک): اسکواش کے سابق کھلاڑی عامر اطلس نے ایک مرتبہ پھر سنگ میل عبور کر لیا، وہ ورلڈ ا سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے ہیں۔عامر اطلس جس کا اسکواش کے کھیل کا شاندار کیریئر رہا ہے، 65 تمغے جیتے اور عالمی رینکنگ میں 14 ویں پوزیشن تک پہنچ چکے ہیں، اب ا سکواش کھلاڑیوں کے نئے کھلاڑیوں کے ساتھ اپنی مہارت کا اشتراک کرنے کے لیے تیار ہیں۔ گزشتہ روز سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے عامر اطلس نے بطور کوچ ملک اور ا سکواش کے کھیل کی خدمت کے لیے اپنے جوش اور عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ میں اس تاریخی مقام کو حاصل کرنے پر بہت خوش ہوں اور میں اس کھیل کو اپنا تجربہ کھلاڑیوں کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے بے چین ہوں جس نے مجھے بہت کچھ دیا ہے۔”اب میں خود کو اس پوزیشن میں محسوس کر رہا ہوں کہ ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو متعارف کروا سکوں اور سکھائوں کہ اس عظیم کھیل کو کیسے کھیلا جائے۔ ورلڈ ا سکواش لیول -II کا کوچ ہونے کے ناطے مجھے یقین ہے کہ میں ایک کھلاڑی کی زندگی بھر کھیل سے لگاو کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کروں گا۔ عامر اطلس جس نے کویت کے عبداللہ المیزیان کو 3 سیٹس میں شکست دی اور ایشین اسکواش چیمپئن شپ 2013 کا ٹائٹل جیتنے والے 14 سال میں پہلے پاکستانی بن گئے، کا کہنا ہے کہ پاکستان ا سکواش میں کھیل میں جدید سائنسی تبدیلیوں سے ہم آہنگ نہ ہونے کی وجہ سے پیچھے رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم کھیل میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں بین الاقوامی معیار اور جدید تکنیک کو اپنانا ہوگا۔اپنے تجربے اور مہارت کے ساتھ عامر اطلس جو تقریبا 9 سال تک پاکستان کا نمبر ون رہا، پاکستان میں ا سکواش کی ترقی پر نمایاں اثر ڈالنے کے لیے اچھی پوزیشن میں ہے۔انہوں نے ملک میں اسکواش کے فروغ اور حوصلہ افزائی کے لیے کھلاڑیوں اور حکومت کو اپنی خدمات پیش کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔ یہ کامیابی؎ اطلس کی کھیل کے لیے لگن اور جذبے کا ثبوت ہے۔