مزید خبریں

بھارت: شدید بارش سے دیوار گرگئی‘ بچے سمیت 7 افراد ہلاک

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کے شہر حیدرآباد میں شدید بارش سے زیر تعمیر اپارٹمنٹ کی دیوار گر گئی ،جس کے باعث بچے سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حیدر آباد ان دنوں شدید بارشوں کی زد میں ہے۔ واقعہ میڈچل ملکاجگری ضلع کے باچوپلی رینوکا کالونی میں پیش آیا ۔ مرنے والوں میں سے 6 مزدور تھے،جو اڑیسا اور چھتیس گڑھ کے رہائشی تھے۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔