مزید خبریں

سعودی عرب کے شاہی محلات سیاحوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں پر تعیش شاہی محلات کو ہوٹلوں میں تبدیل کر کے انہیں سیاحوں کے لیے کھولا جائے گا۔یہ فیصلہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے تحت سیاحت کو فروغ دینے کے اقدام کے طور پر کیا گیا ہے۔ سعودی عرب وژن 2030 کے اہداف کے تحت سالانہ 10 کروڑ سیاحوں کی آمد کا ہدف پور کرنے کے لیے کام کررہا ہے،جس کا مقصد معیشت کا انحصار تیل کی آمدن پر سے ختم کرنا ہے۔