مزید خبریں

کورنگی کے ایریامیں مچھروں کے خاتمے کیلیے الخدمت کے تحت اسپرے مہم

کراچی (پ ر)شہر میں ملیریا اور ڈینگی بخار تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے ۔کے ایم سی کی جانب سے جراثیم کش ادویات کا چھڑکائونہ ہونے کے باعث موذی امراض تیزی کے ساتھ پھیل رہے ہیں ملیریا اور ڈینگی بخار تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے ۔کے ایم سی شہر میںجراثیم کش ادویات کا چھڑکائو کرے ۔الخدمت اور جماعت اسلامی یوسیز کی سطح پر جراثیم کش ادویات کا چھڑکائو کر رہی ہے ۔یہ بات جماعت اسلامی علاقہ لانڈھی غربی کے ناظم حسیب احمد خان نے یوسی تھری لانڈھی ٹائون کے علاقوں کے ایریا ،جے ون ایریا ،شیرآباد ،36سی ،گلشن مارکیٹ ،لودھی محلہ ودیگر علاقوں کی مساجد ،گرجا گھروں ،امام بارگاہوں ،مارکیٹ ،گلی محلوں میں مچھروں کے خاتمے کیلیے کئے جانے والے اسپرے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔