مزید خبریں

سیاسی بنیادوں پر لوڈ شیڈنگ کاریلیف لیاری دشمنی ہے‘جواد شعیب

کراچی (پ ر)ممبر سٹی کونسل ونائب امیر جماعت اسلامی ضلع کراچی جنوبی سید جوادشعیب نے کہاہے کہ حکومت سندھ اور کے الیکٹرک لیاری کے عوام کو لوڈشیڈنگ سے یکساں ریلیف دے، سیاسی بنیادوں پر لوڈ شیڈنگ کاریلیف لیاری دشمنی اور سیاسی انتقامی کارروائی ہے۔لولی پاپ اور سیاسی شعبدہ بازی کے بجائے گینگ وار دنوں کے بجلی کے واجبات کی ادائیگی کیلیے حکومت کے الیکٹرک کے ساتھ میکنزم بنائے عوام پرواجبات کے نام پر اوور بلنگ کرنا ظلم وزیادتی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوںنے علاقہ معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایاکہ اس ضمن میں ایم این اے لیاری نبیل گبول سے ٹیلی فون پر گفتگو بھی کی اور شدید تحفظات کا اظہار کیا اور لیاری کی تمام یوسیز کو یکساں ریلیف دلوانے پر زور دیا۔انہوں نے کہاکہ عوام کو لولی پاپ نہیں مستقل مسایل کاحل چاہیے۔سید جواد شعیب نے کہاکہاور جن علاقوں میں پہلے ہی بلوں کی ادائیگی 80فیصد سے زیادہ ہے ان ایریاز کو ریلیف نہ دیکر بل بھرنے والے عوام کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے ممبر سٹی کونسل سید جواد شعیب نے اپنے بیان میں تحفظات کااظہار کیااور کہاکہ بیشک نبیل گبول صاحب فارم 47کے ہی سہی لیکن ایم این اے وہ پوری لیاری کے ہیں اور انکو سب کی نمائندگی کرنی چاہیے لیاری کی سیاسی تقسیم درست عمل نہیں۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کی پبلک ایڈ کی ٹیم حالات کا جائزہ لے رہی ہے اگر کے الیکٹرک اور حکومت نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو حکومت کو سخت عوامی مزاحمت کاسامنا کرنا پڑیگا۔