مزید خبریں

پاکستان اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

کوالمپور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان ہاکی ٹیم سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا‘ گرین شرٹس ٹورنامنٹ کی اب تک ناقابل شکست ٹیم رہی‘ آج آخری پول میچ نیوزی لینڈ سے ہوگا‘ جاپان اور پاکستان دس ، دس پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں ‘ فائنل کل 11مئی کو کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابقملائیشیا میں جاری اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے تیسری کامیابی سمیٹ لی، قومی ٹیم نے کینیڈا کو بھی شکست دے دی‘پاکستان نے ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کینیڈا کو 4-5 سے شکست دے کر سلطان اذلان شاہ کپ 2024 کے فائنل میں پہنچ گیا۔پاکستان ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے اور 4 میچوں کے بعد10پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ کینیڈا نے پہلے17منٹ میں 0-2 کی برتری حاصل کر کے پاکستان کو بیک فٹ پر ڈال دیاتھا، تاہم گرین شرٹس نے شاندار واپسی کرتے ہوئے میچ 4-5سے جیت لیا۔پاکستان کی جانب سے پہلے 2 گول ابوبکر محمود نے کیے ‘ جبکہ ارشد لیاقت، رانا وحید اشرف اور غضنفر علی نے بھی ایک ایک گول کیا۔کینیڈا کی جانب سے شان ڈیوس نے دو دو گول ‘ہربیر سندھو اور اوجوت بٹر نے ایک ایک گول کیا۔ قبل ازیں ملائیشیا میں جاری 30ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں جاپان نے ملائیشیا کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی ۔ جاپان نے ملائیشیا کو 1-2 سے شکست دی جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان اور جاپان کے 10 ، 10 پوائنٹس ہوگئے جس کی وجہ سے جاپان اور پاکستان کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں۔ پاکستان اپنے پول کا پانچواں میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 10 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق 1:00 بجے دوپہر کھیلے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان 2011 کے بعد اذلان شاہ کپ کے فائنل میں پہنچا ہے، قومی ہاکی ٹیم نے گزشتہ ایونٹ میں تیسری پوزیشن کا میچ جیت کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔