مزید خبریں

عمر سرفراز چیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کیس کی کارروائی ملتوی

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ نے سابق گورنر پنجاب و رہنما تحریک انصاف عمر سرفراز چیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف درخواست پر کارروائی ملتوی کردی۔ جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے عمر سرفراز کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا کہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے عمر سرفراز چیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہیں کی، پولیس نے
تفتیش کے لیے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ دوران سماعت سرکاری وکیل نے درخواست پر کارروائی ملتوی کرنے کی استدعا کردی۔ عدالت نے سرکاری وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ دینے کے خلاف درخواست پر کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔