مزید خبریں

پاسپورٹ فیس میں اضافہ‘ 5سالہ مدت کی فیس 12ہزار ہوگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کا اطلاق 8 مئی سے ہوگا۔ پاسپورٹ 5 سال کی مدت کے حامل36 صفحات کے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی فیس 12500 ہوگی، 5 سال کی مدت کے لیے72 صفحات کی فیس 18500 اور 100 صفحات کی فیس 23000 روپے ہوگی۔10 سالہ مشین ریڈ ایبل 36 صفحات والے پاسپورٹ کی فیس16200 روپے ہوگی۔ اسی طرح10 سالہ مشین ریڈیبل 72
صفحات والے پاسپورٹ کی فیس25200 روپے ہوگی۔ 100 صفحات والے پاسپورٹ کی فیس 32 ہزار روپے ہوگی۔