مزید خبریں

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب آزاد گروپ کے نمائندے قرار

اسلام آباد (صباح نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان، بیرسٹر گوہر علی خان نے پارلیمانی پارٹی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار نہیں کی مجموعی طور پر قومی اسمبلی کے سات ارکان نے کسی پارلیمانی جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کی ہے ۔کسی پارلیمانی گروپ میں شامل نہ ہونے پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کو آزاد گروپ کا نمائندہ قرار دیدیا ہے تاہم انھیں سنی اتحاد کونسل کے 84ارکان کی حمایت حاصل ہے اور اس بارے میں باضابطہ طور پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو آگاہ کیا گیا ہے ۔