مزید خبریں

کرکٹ ٹیم لاہور سے براستہ دبئی آئرلینڈپہنچ گئی

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے لاہور براستہ دبئی آئرلینڈ کے لئے روانہ ہوگئی۔ شاداب خان اور حسن علی آئر لینڈ میں قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔ جب کہ فاسٹ بولر محمد عامر ویزہ کے اجرا میں تاخیر کی وجہ سے بعد میں اسکواڈ میں شامل ہونگے۔ قومی ٹیم آئرلینڈ میں3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی جو10، 12اور 14مئی کو ڈبلن میں شیڈول ہیں۔علاوہ ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم آئرلینڈسے انگلینڈ جائے گی جہاں وہ انگلینڈ کے خلاف4ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم لاہور ائیرپورٹ سے جب آئر لینڈ روآنہ ہوئی تو قا ئم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان نے ملاقات میں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کھلاڑیوں کو الوداع کہا۔ اس موقع پر قائم مقام گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ قوم آپ کے ساتھ ہے، امید ہے کہ ٹیم میدان میں ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔