مزید خبریں

حکومت کی اجازت کے بغیر ٹیم پاکستان نہیں بھیج سکتے ، نائب صدر بی سی سی آئی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) نائب صدر بی سی سی آئی راجیو شکلا نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد کے معاملے پر بات کرتے ہوئے بیان میںکہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں ابھی وقت ہے، ایونٹ کیلئے پاکستان جانے کا فیصلہ حکومت کرے گی۔راجیو شکلا نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی پر ہم وہی کریں گے جو حکومت ہمیں کہے گی، بھارتی ٹیم اس وقت پاکستان بھیجیں گے جب حکومت اجازت دے گی۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 فروری میں پاکستان میں ہونی ہے، مجوزہ شیڈول کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے میچز پاکستان کے 3 وینیوز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے۔ اس سلسلے میں پاکستان نے لچک دکھاتے ہوئے پہلے بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی وینیو تک محدود کرنے کی تجویز پیش کردی ہے۔