مزید خبریں

اذلان شاہ ہاکی ، پاکستان اور جاپان کا میچ ایک ، ایک گول سے برابر

ایپوہ (اسپورٹس ڈیسک):30ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان اور جاپان کے درمیان میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک، ایک گول سے ڈرا ہوگیا۔ پاکستان کے رانا وحید اشرف نے آخری لمحات میں پینلٹی کارنر کے ذریعہ گول کرکے ٹیم کو شکست سے بچایا۔ملائشیا کے شہر ایپوہ میں سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان کو جاپان کیخلاف میچ کے 59ویں منٹ تک ایک گول کے خسارے کا سامنا تھا جو جاپان کی جانب سے کھیل کے 33 ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعہ کین ناگا یوشی نے ا سکور کیا تاہم پاکستان کی جانب سے کھیل کے آخری منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعہ رانا وحید اشرف نے گول اسکور کرکے جاپان کی برتری کا خاتمہ کیا اور میچ ایک، ایکگول سے برابر رہا۔ پاکستان اور جاپان کی ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر 7,7 پوائنٹس کے ساتھ پہلی اور دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔ ایونٹ میں6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں میزبان ٹیم ملائشیا سمیت پاکستان، کوریا، جاپان، نیوزی لینڈ اور کینیڈا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان اپنے پول کا چوتھا میچ کینیڈا کے خلاف پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کھیلے گاا۔ واضح رہے پاکستان نے گزشتہ سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔