مزید خبریں

انٹرڈیپارٹمنٹ ٹینس ٹورنامنٹ ، واپڈا کو شکست دے کر ایئر فورس نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا

اسلام آباد۔ (اسپورٹس ڈیسک):پی ٹی ایف انٹر ڈیپارٹمنٹ ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں ایئر فورس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ گزشتہ روزپی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں ایونٹ کے آخری روز ایئر فورس نے واپڈا کو0-2 سے شکست دی۔ سنگل ون کے میچ میں پاکستان ایئر فورس کے یوسف خلیل نے واپڈا کے محمد عابد کو2-6 اور 4-6 سے ہرا دیا جبکہ سنگل 2 کے میچ میں ایئر فورس کے محمد شعیب نے واپڈا کے عقیل خان کو 5-7 اور 4-6 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ایونٹ کے آخری روز سوئی ناردرن نے نیوی کو 0-1 سے شکست دی۔