مزید خبریں

چیئرمین پی سی بی کا بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا اعلان

کوئٹہ(اسپورٹس ڈیسک) بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگیں گی ، میچ بھی ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے دورہ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے اس موقع پر بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں 3ماہ کے اندر اندر فلڈ لائٹس لگانے کا اعلان بھی کیا۔ ان کے ہمراہ وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نواب اکبر علی خان بگٹی ا سٹیڈیم کے دورے کے موقع پر ساتھ تھے۔ اس کے علاوہ سابق نگران وزیر اعظم سینٹر انوارالحق کاکڑ بھی ہمراہ تھے۔ چیئرمین پی سی بی نے گراؤنڈ کا بھی معائنہ کیا اور اس کی حالت کو بہتر بنانے کے لئے ہدایات دیں ۔ انہوں نے بگٹی ا سٹیڈیم میں سہولتوں کو کم سے کم وقت میں بہتر بنانے کے علاوہ عوام کے لئے کرکٹ کے ٹورنامنٹس بھی کر انے کا عندیہ دیا۔