مزید خبریں

انڈونیشیا میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔خبررساں اداروں کے مطابق پیر کے روز مقامی وقت کے مطابق 3 بج کر 33 منٹ پر انڈونیشیا کے مالوکو کے ساحل کے قریب سیرام سمندر میں شدید زلزلہ آیا جس کی گہرائی 29 کلومیٹر تھی۔زلزلے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوااور سونامی کا انتباہ بھی جاری نہیں کیا گیا۔