مزید خبریں

نائیجیریا : مسلح حملوں میں 24افراد ہلاک

ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) نائیجیریا کی ریاست کاتسینا میں مسلح حملوں میں 24 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔مسلح جتھے نے ریاست کاتسینا کے دیہات اْنگوار سرکن نوما، گنگارا، تافی اور کورے میں مسلح حملے کیے۔ ان حملوں میں خواتین سمیت کئی افراد کو اغوا کر لیا گیا۔واضح رہے کہ حالیہ ایام میں نائیجیریا کے مختلف علاقوں کو مسلح گروہوں کے ساتھ دہشت گرد تنظیموں بوکو حرام اور داعش کی مغربی افریقی شاخ نے کارروائیاں تیز کردی ہیں۔