مزید خبریں

مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ زائرین کی حاضری

مدینہ منورہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مسجد نبوی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ 2ہزار 793 زائرین اور نمازیوں کی آمد ریکارڈ کی گئی۔اتھارٹی کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 4 لاکھ 7 ہزار 958 زائرین نے روضہ رسول پر حاضری دی جبکہ ریاض الجنہ میں 2لاکھ 33 ہزار 51 زائرین نے نماز ادا کی۔اس میں ایک لاکھ 13 ہزار 73 مرد اور ایک لاکھ 19 ہزار 984 خواتین شامل ہیں۔