مزید خبریں

بھاری بھرکم بجلی بلوں نے سفید پوش افراد سے جینے کا حق چین لیا ‘ گل رحیم

کراچی (اسٹاف رپورٹرجماعت اسلامی ضلع سائیٹ غربی کے وفد کی نائب امیر جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی گل رحیم خان کی قیادت میںکے الیکٹرک حکام ہمایو صغیر ودیگرسے ملاقات کی شہر بھر میں بجلی کی کی غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ ، اور بلنگ پھر تشویش کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں 15سے18 گھنٹے بجلی کا بریک ڈائون معمول ہے لیکن بھاری بھرکم بل ارسال کیے جارہے ہیں جس نے سفید پوش لوگوں سے جینے کا حق چین لیا ہے ۔ کے الیکٹرک کے افسران نے جماعت اسلامی کے وفد کو یقین دہانی کرائی کے جلد از جلد کے الیکٹرک ان مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے گی ۔