مزید خبریں

تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی کا بنیادی جز وہے‘نصرت اللہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی کا بنیادی جز وہے طلبہ کو عملی میدان میں حصہ لینے کے لیے بہترین سہولیات فراہم کرنا حکومت کے ساتھ ساتھ معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے تاکہ طلبہ معاشرے کا ایک ذمہ دار شہری بن سکے ان خیالات کا اظہار چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصر ت اللہ نے کمپری ہنسوہا ئی اسکول میں فیب لیب کے دورے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ اس موقع پرکمپری ہنسو ہائی اسکول کی پرنسپل سیدہ ھما اطہرصاحبہ کی تعریف نہ کرنا ناانصافی ہوگی انہیں کی کاوشوں کا ثمر ہے کہ آج یہاں فیب لیب موجود ہے جس سے کمپری ہنسو اسکول اور کالج کے دو ہزار سے زائد طلبہ مستفید ہو رہے ہیں اس موقع پر امیر جماعت اسلامی فاروق نعمت اللہ نے کہا کہ الخدمت کے ماتحت چلنے والے ادارہ بنو قابل اور ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور الخدمت پروگرام بنو قابل کے حوالے سے بھی یہاں کورسز کرائے جائیں تو عوام کو ایک سہولت میسر ا ٓسکے گی جس سے ضلع وسطی اور بالخصوص گلبرگ ٹاؤن کے لوگ مستفید ہوں گے اور ان کی قابلیت میں اضافہ اور روزگار کے وسیع تر ذرائع پیدا ہو سکتے ہیں جس سے ہمارے طلبہ دورے جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو سکتے ہیں۔