مزید خبریں

بہترین معاشی پالیسیوں سے استحکام پیدا ہورہا ہے‘ وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے استحکام پیدا ہورہا ہے لیکن معاشی استحکام کیلیے پالیسیوں میں تسلسل ضروری ہے، پچھلے 10 سال سے پاکستان کی کرنسی میں استحکام آیا ہے جبکہ زرمبادلہ ذخائر میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ پاکستان، سعودی سرمایہ کاری فورم 2024ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ نجی شعبہ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے،
پرائیویٹ سیکٹر کو ملک کو لیڈ کرنا ہے، بیورو کریسی کو پیچھے بیٹھنا چاہیے، تاجروں اور سرمایہ کاروں کی معاونت کیلیے وزارت خزانہ کی خدمات حاضر ہیں۔ ہم توانائی کا مسئلہ حل کرنے کیلیے اقدامات کررہے ہیں، ہمیں برآمدات کو بڑھانا چاہیے، حکومت کا کام پالیسی فریم ورک دینا ہے، معاشی اصلاحات ہمارا ایجنڈا ہے، بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔