مزید خبریں

نواز شریف کو دوبارہ ن لیگ کا صدر بنانے کی تیاری شروع

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نوازشریف کو مسلم لیگ(ن) کا دوبارہ صدر بنانے کی تیاری شروع کردی گئی، پارٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ مرکز سمیت چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان میں پارٹی قیادت کی تبدیلی بھی زیر غور ہے، جنرل کونسل اجلاس میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے مرکزی کونسلرز شرکت کریں گے۔ اجلاس میں مرکزی مجلس عاملہ، اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ماڈل ٹاؤن میں نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں 11 مئی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے، موجودہ سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے پارٹی قیادت کو 11 مئی کو جنرل کونسل اجلاس کی تیاریوں کے حوالے سے بریف کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق 11 مئی کو ن لیگ کی جنرل کونسل کے طلب کردہ اجلاس میں نواز شریف کو پارٹی کا دوبارہ صدر اور خواجہ سعد رفیق کو سیکرٹری جنرل منتخب کیا جائے گا، شہبازشریف کے پاس اس وقت وزیراعظم اور پارٹی صدارت کا عہدہ بھی موجود ہے۔ جنرل کونسل اجلاس میں نوازشریف کو صدر بنانے کی قرارداد پیش کی جائے گی، ن لیگ پنجاب کی تنظیم متفقہ طور پر پہلے ہی نوازشریف کو پارٹی صدر بنانے کی قرارداد پاس کر چکی ہے، موجودہ صدر وزیراعظم شہباز شریف حکومتی مصروفیات کے باعث پارٹی امور کو وقت نہیں دے پارہے تھے۔